اشتہاری ملزمان کی حوالگی

9مئی :پنجاب پولیس کا اشتہاری ملزمان کی حوالگی کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کو مراسلہ

ویب ڈیسک: پنجاب پولیس نے خیبر پختونخوا پولیس سے 9مئی واقعات میں ملوث 89اشتہاری ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ کردیا ۔
پولیس حکام کی جانب سے نو مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری وحوالگی کے لیے خیبرپختونخواہ پولیس کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کیا گیا ہے ۔
پنجاب پولیس کے مطابق نو مئی کے واقعات میں ملوث 89 اشتہاریوں کی لوکیشنز ٹریس کرلی گئیں ہیں، اشتہاری ملزمان خیبرپختونخوا میں روپوش ہیں۔
پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا میں پناہ لینے والوں میں میاں اسلم اقبال ، حماد اظہر سمیت متعدد رہنما و کارکنان شامل ہیں، جن کی گرفتاری کیلئے فہرست کے پی پولیس کو بھیج دی گئی ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ نو مئی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے موثر حکمت عملی تشکیل دی جائے گی، خیبرپختونخوا سے اشتہاریوں کی گرفتاری کے دوران مزاحمت کے امکانات ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پنجاب پولیس نے سانحہ نو مئی کے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈان کا فیصلہ کرتے ہوئے کے پی پولیس سے رابطے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر انتخابات میں بی جے پی کو شرمناک شکست