ٹیکس بڑھانے کی تجویز

بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کردی گئی ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے نان فائلرز سے 20 ارب روپے جمع کرنے کا پلان تیار کیا تھا۔
ایف بی آر حکام نے ود ہولڈنگ ٹیکس سے متعلق ہدایت عالمی مالیاری ادارے (آئی ایم ایف)کو بھجوا دی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بجٹ 2024-25 سے قبل آئی ایم ایف حکام سے ٹیکس تجاویز پر بات کریں گے۔
خیال رہے کہ نان فائلرز کے کیش نکالنے پر ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.9 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
نان فائلرز کے بینکوں سے 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکالنے پر 0.6 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  سپیکر نے وزیراعلی کو لاپتہ قرار دیکر اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا