کے لیکٹرک صارفین کو جھٹکا، بجلی10 روپے ایک پیسہ فی یونٹ مہنگی

ویب ڈیسک: نیپرا کی جانب سے کے لیکٹرک صارفین پر بجلی بم گرا دیا گیا، ان کیلئے بجلی10 روپے ایک پیسہ فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق کے لیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق بجلی 10 روپے ایک پیسہ فی یونٹ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں کے لیکٹرک صارفین سے جون تا ستمبر اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔
نوٹیفکیشن میں یہ ماہانہ وصولیوں کی تفصیلات بتائی گئی ہیں‌ جن کے مطابق جون میں 2 روپے68 پیسے، جولائی میں 3 روپے 11 پیسے، اگست میں 3 روپے 22 پیسے جبکہ ستمبر میں ایک روپیہ فی یونٹ اضافی وصول کیا جائے گا۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر نہیں ہو گا۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں گیس کی دریافت،فنڈزکی منصفانہ تقسیم کیلئےصوبائی کمیشن قائم