میٹرک امتحانات، غیر تسلی بخش نتائج دینے پر 32 اساتذہ اینکریمنٹ سے محروم

ویب ڈیسک: میٹرک امتحانات میں ناقص و غیر تسلی بخش نتائج دینے پر 32 اساتذہ کو سزا دیتے ہوئے ان کے ایک ایک اینکریمنٹ روکنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے گزشتہ سال کے میٹرک امتحانات میں صفر اور غیر تسلی بخش نتائج دینے والے سکولوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔
اس دوران ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ کی جانب سے 32 اساتذہ کو سزا دیتے ہوئے ان کے ایک ایک اینکریمنٹ روکنے کی ہدایت جاری کر دی۔ اس کے ساتھ ہی مختلف سکولوں کے 19 متعلقہ سٹاف کو بری کر دیا گیا۔
نگران حکومت نے گزشتہ تعلیمی سال کے دوران میٹرک کے ناقص نتائج دینے والے سکول سربراہان اور متعلقہ ایجوکیشن افسران کے خلاف کاروائی کی سفارش کی تھی۔
ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا جبکہ مزید کارروائی کے لیے نوٹیفکیشن متعلقہ ایجوکیشن افسران کو ارسال کر دیے گئے۔

مزید پڑھیں:  غیرقانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائیگی:اسلام آباد ہائیکورٹ