سپریم کورٹ میں ججز تقرری، 3 ناموں کی سفارش کردی گئی

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں ججز تقرری کے حوالے سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں زیرغور 9 ججز کے ناموں میں سے 3 ناموں کی سفارش کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق ججز تقرری کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کی جانب سے جن ججز کی سفارش کی گئی ہے ان میں لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد اور جسٹس شاہد بلال سمیت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی کے نام شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر حملہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، وزیردفاع