وفاقی بجٹ میِں ٹیکسز لاگو ہونے کی صورت میں ملک نہیں چل سکے گا، مزمل اسلم

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں مختلف ٹیکسوں کی افواہیں چل رہی ہیں۔ وفاقی بجٹ میِں ٹیکسز لاگو ہونے کی صورت میں ملک نہیں چل سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ جبکہ وزیراعظم بیرون ملک دورہ پر ہیں ایسے میں وفاقی بجٹ ایک معمہ بن چکا ہے۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ وفاقی وزارت خزانہ عملی طور پر خول میں کام کر رہی ہے جس کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
صوبائی مشیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ میں ممکنہ ٹیکسز لاگو ہونے کی صورت میں ملک نہیں چل سکے گا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لئے بغیر وفاقی بجٹ پیش کیا جا سکتا ہے۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ گردش کرتی ٹیکسز کی افواہوں نے سرمایہ کاروں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس 5 گھنتے تاخیر سے شروع، وزیراعلیٰ غیر حاضر ڈکلیئر