پی ٹی آئی سے بات چیت کے ساتھ مولانا نے نواز کو بھِی گرین سگنل دیدیا

ویب ڈیسک: جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بیک وقت پی ٹی آئی سے بات چیت کرنے کا اقرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف جب ملنا چاہیں کوئی مسئلہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے بات چیت تو چل رہی ہے اور اس بات سے انکار نہیں کرتے۔ اگر کوئی فیصلہ ہوتا تو آپ تک پہنچ چکا ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ جب کوئِی فیصلہ ہوگا تو سب کو پتہ چل جائَے گا پھر اس حوالے سے کسی کو سوال کرنے کی کسی کو ضرورت نہیں پڑے گی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف جب ملنا چاہیں کوئی مسئلہ نہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ریسکیو 1122 کے ڈرائیور وسٹاف گرفتار، گاڑیاں قبضہ