پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 2 ہزار سے زائد پوائنٹس گر گئے

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کئِی روز مثبت رجحان کے بعد آج مندی کا رجحان پایا گیا۔
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس گر گئے۔
ذرئع کے مطابق کاروبار کے دوران 100 انڈیکس کو 71ہزار821 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بجٹ میں سٹاک ایکسچینج میں نئے ٹیکسوں کے نفاذ پرمارکیٹ گراوٹ کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا عالمی دن منایا جارہاہے