بنوں، سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد عمر ہلاک

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد عمر ہلاک کر دیا گیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد عمر ہلاک کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد دھماکوں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کے قبضہ سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لئے گئے۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگرد کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کوئی ریڈ لائن کراس نہیں کی، بیرسٹر سیف