ہری پور، ورکرز کالونی میں غیرقانونی رہائشیوں کے خلاف آپریشن

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور کے انڈسٹریل اسٹیٹ حطارمیں 600 رہائشی فلیٹس میں غیرقانونی رہائشیوں کے خلاف اپریشن کیا گیا۔
اس دوران متعدد فلیٹس قابضین سے واگزار کرا لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق اسسنٹ ڈائریکٹر کالونیز اعظم زاہد نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کیا۔
اس دوران 600 رہائیشی فلیٹس میں کاروائی کرتے ہوئے متعدد غیرقانونی رہائشیوں سے واگزار کرا لئے گئے۔
یاد رہے کہ ان فلیٹس کو متعلقہ انڈسٹریز کے حوالے کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کوئی ریڈ لائن کراس نہیں کی، بیرسٹر سیف