پشاورمیں ذوالحج کاچاندنظر آگیا، عید الاضحیٰ 17 جون کو ہوگی

ویب ڈیسک: پشاور میں ذوالحج کاچاندنظر آگیا۔ عید الاضحیٰ 17 جون کو ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ذی الحج 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے پشاور کی زونل کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کی صدارت ڈاکٹر حافظ عبدالغفور نے کی ، زونل کمیٹی اجلاس میں 5 ممبران شریک ہوئے۔
پشاور کی زونل کمیٹی نے ذوالحج کاچاندنظر آنے کا اعلان کر دیا تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
چاند نظر آنے کے بعد ملک میں یکم ذی الحج 8 جون اور 10 ذی الحج یعنی عید الاضحیٰ 17 جون کو بروز پیر ہوگی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں دہشت گردی انتہا پر ،حکومت کو کوئی فکر نہیں: میاں افتخار