تیراہ، فوجی کانوائے پر آئی ڈی دھماکہ، میجر و کیپٹن سمیت 5 اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی وادی تیراہ بر قمبر خیل کے ایریا کے قریب فوجی کانوائے پر آئی ڈی دھماکہ کیا گیا جس سے میجر و کیپٹن سمیت 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔
فورسز ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی کانوائے خواجل خیل ہیڈ کوارٹر جا رہا تھا کہ آئی ڈی دھماکہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔
فورسز ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی کانوائے پر ہونیوالے دھماکہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی گمشدگی کیخلاف پشاور میں احتجاج، مقامی ورکرز سڑکوں پر نکل آئے