پی ٹی آئی رہنما علی زمان ایڈوکیٹ پر حملے کا مقدمہ درج،دہشتگردی دفعات شامل

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما علی زمان ایڈوکیٹ پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج مشرق ٹی وی کو موصول ہو گئِی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تشدد سے قبل عید گارہ چارسدہ روڈ پر علی زمان ایڈووکیٹ پر حملے کے لیے دوگاڑیاں آتی ہیں ۔ ان میں ایک کالی ویگو گاڑی اورایک سفید گاڑی واضح دکھائی دے رہی ہے۔
صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عرفان سلیم کا کہنا ہے کہ تشدد سے پہلے علی زمان ایڈووکیٹ کے ساتھ ایک سفید گاڑی ٹکرائی، اس کے بعد دو مزید گاڑیاں بھی پہنچیں اور اس کے بعد ان پر حملہ کر دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حملہ کی ایف آئی آر ای سی سمیرہ صباء کے شوہر اور نامعلوم افراد پر درج کر دیا گیا ہے، ان کے خلاف درج مقدمہ میں دہشتگردی سمیت دیگر دفعات بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب علی زمان ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملہ پر خیبر پختونخوا بار کونسل کی جانب سے 10 جون بروز پیر کو عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  9 مئی مقدمات: شاہ محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی