ٹریفک پولیس اہلکار معطل

پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی کا چالان کرنے والے 2ٹریفک پولیس اہلکار معطل

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی کا چالان کرنے والے 2ٹریفک پولیس اہلکارمعطل کردیئے گئے ۔
چیف ٹریفک پولیس آفیسر نے دونوں اہلکاروں کی معطلی کا اعلامیہ جاری کردیا،ٹریفک پولیس کے مطابق اہلکاروں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایم پی اے کو 500 روپے کا جرمانہ کیا تھا۔
ٹریفک پولیس نے کہا کہ ایم پی اے نے ٹریفک اہلکاروں کی بدسلوکی شکایت کی تھی، بداخلاقی پر ٹریفک اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے شیر علی آفریدی نے بتایا کہ ٹریفک اہلکار نے رکنے کا اشارہ دیا تو گاڑی روک دی، میرے بھائی نے ٹریفک اہلکاروں کوبتایا کہ یہ ایم پی اے ہیں، بات شروع ہوتے ہی ٹریفک اہلکار نے مجھے نامناسب الفاظ کہے اور میرے ساتھ شدید بدسلوکی کی۔
واضح رہے کہ شیرعلی آفریدی پی کے 77سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی ،عطاء تارڑ