مفتی اعظم

بغیر اجازت حج پر جانا جائز نہیں، مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ

ویب ڈیسک: سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ کسی کے لیے بھی بغیر اجازت حج پر جانا جائز نہیں ہے ۔
مفتی اعظم سعودی عرب اور سینئر کونسل کے چئیرمین شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے بیان میں کہا کہ سرکاری ہدایات میں حج پرمٹ حاصل کرنا اور وزارت صحت کی طرف سے اعلان کردہ ویکسین لگوانا شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت حج پر جانا جائز نہیں ہے یہ شریعت کے مطلوبہ مفادات کے مطابق ہے، مصالح کو بہتر کرنا اور برائی کو دور کرنا شریعت میں شامل ہے۔
رواں برس ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانیوں سمیت دنیا بھر سے 19 لاکھ سے زائد عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔
دوسری جانب سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ عازمین حج کے کیمپوں اور مناسک حج کے مقامات پر سرکاری اور نجی ایجنسیز کی رہائش گاہوں میں ہر قسم کے گیس سیلنڈرز کے داخلے اور استعمال پر پابندی ہو گی ۔

مزید پڑھیں:  سوات میں پولیس مقابلہ:سفارتکاروں کےقافلے پرحملے میں ملوث دو دہشتگردہلاک