ایشین سائیکلنگ

ایشین سائیکلنگ چمپئن شپ ،پاکستان نے اپنا پہلا گولڈمیڈل حاصل کرلیا

ویب ڈیسک: قازقستان میں ہونے والی ایشیائی چمپئن شپ میں پاکستان نے روڈ سائیکلنگ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے اپنا پہلا گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔
اطلاعات کے مطابق قومی سائیکلسٹ علی الیاس نے انفرادی ٹائم ٹرائل ایونٹ میں پہلی پوزیشن کے ساتھ فتح اپنے نام کی۔
چمپئن شپ میں ایشیا بھر کے بہترین سائیکل سواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔علی الیاس نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت کو گلے لگا کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی سے تعلق رکھنے والے علی الیاس نے گزشتہ برس ماسٹرز کیٹگری میں سلور میڈل اپنے نام کیا تھا۔
12جون تک جاری رہنے والی چمپین شپ کے مختلف ایونٹس میں شریک 8 رکنی قومی سائیکلنگ ٹیم میں علی الیاس، امجد خلیل، عبدالوہاب، محمد اسماعیل انور، نثار علی، شایان رضوان، دانش نسیم، اور عاطف حسین قاضی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں