ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال

ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں آتشزدگی :جاں بحق بچوں کی تعداد 4ہوگئی

ویب ڈیسک: ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آگ لگنے سے متاثر ہونے والے مزید دو بچے جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق بچوں کی تعداد 4ہوگئی۔
ایم ایس ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال نے دعویٰ کیا ہے کہ بچے جھلسنے سے نہیں بلکہ پری میچور ہونے کے باعث جاں بحق ہوئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق وارڈ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، ہسپتال عملے اور گارڈ نے بچوں کو محفوظ جگہ پر منتقل کیاریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ آگ سے وارڈ میں موجود سارا سامان جل گیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بچوں کی ہلاکت پر رپورٹ طلب کر لی۔
انہوں نے واقعے کی مکمل تحقیقات کے ساتھ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی باکسر محمد وسیم نے عالمی رینکنگ فائٹ میں فتح حاصل کرلی