منظور و سان

وزیراعظم3ماہ کے اندر قومی اسمبلی تحلیل کرسکتے ہیں ،منظور و سان کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے بڑی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 3ماہ کے اندر قومی اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں ۔
اپنی پیشگوئیوں کے حوالے سے مشہور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے نے کہا ہے کہ ملکی سیاست کے لیے اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں۔
منظور وسان نے اہم پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیٹ اپ میں نواز شریف وزیراعظم نہیں بن سکتے اور ہو سکتا ہے شہباز شریف 3 ماہ کے اندر قومی اسمبلی تحلیل کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد جو بھی سیٹ اپ آئیگا دیکھا جائے گا مگر صوبائی اسمبلیاں موجود رہیں گی۔
پیپلزپارٹی رہنما کا مزید کہنا تھاکہ عمران خان اور دیگر سیاستدانوں کے لئے حالات اچھے نہیں دیکھ رہا۔
ریلیف ملتے بھی ہیں اور واپس بھی ہو جاتے ہیں، عمران خان خوش فہمی میں نہ رہیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد:پاک فوج کو گرفتاری اور لاٹھی چارج کےاختیارات مل گئے