امیر مقام

علی امین گنڈاپور عوام کو اکسا رہے ہیں، امیر مقام

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر سیفران امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عوام کو ایک بار پھر 9مئی جیسے واقعات کیلئے اکسا رہے ہیں۔
سوات میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ کیا علی امین گنڈاپور عوام کو اکسانے کیلئے اقتدار میں آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام میں مایوسی اور پریشانی ہے، وہ سہولیات سے محروم ہیںجبکہ پنجاب میں مریم نواز کی قیادت میں روز نئے نئے منصوبے آ رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور صوبے کی ترقی پر توجہ دیں، انہیں پنجاب کی ترقی کی تقلید کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ریسکیو 1122 کے ڈرائیور وسٹاف گرفتار، گاڑیاں قبضہ