سیاسی و معاشی مسائل، عمران خان کاسپریم کورٹ کوخط لکھنےکافیصلہ

ویب ڈیسک: ملک کو درپیش سیاسی و معاشی مسائل کی خاطر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے خط کا ضروری متن نوٹ کروا دیا۔
عمران خان کی جانب سے خط کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ خط درپیش ملکی مسائل ختم کرنے کیلئے لکھ رہا ہوں۔
ذرائع نے خط کے مندرجات بتاتے ہوئَے کہا کہ انہوں نے ملک کو درپیش سیاسی و معاشی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے ہر سنجیدہ فریق سے بات کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آَئی ہر اس فریق سے بات چیت کرنے کو تیار ہیں جو سیاسی و معاشی مسائل حل کرنے کی استطاعت رکھتا ہو۔
خط کے دیگر نکات میں انتخابی مینڈیٹ کی واپسی، 9 مئی جوڈیشل انکوئری سمیت دیگر سیاسی کیسز میں فئیر ٹرائل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ نیب ترامیم کیس میں ججز نے بانی پی ٹی آئی کو دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا مشورہ دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کیلئَے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم