ہتک عزت قانون

ہتک عزت قانون کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

ویب ڈیسک: لاہور ہائی کورٹ میں ہتک عزت قانون کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی، سماعت کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا تھا کہ درخواست کے ساتھ ہتک عزت قانون کے گزٹ نوٹیفکیشن کی کاپی منسلک نہیں کی گئی، نوٹیفکیشن کی کاپی جمع کرانے کے بعد رجسٹرار آفس نے اعتراض ختم کر دیا۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ پنجاب کاہتک عزت قانون آئین اور قانون کے منافی ہے، ہتک عزت آرڈیننس اور ہتک عزت ایکٹ کی موجودگی میں نیا قانون نہیں بن سکتا۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت نئے ہتک عزت قانون کو کالعدم قرار دے اور حتمی فیصلے تک ہتک عزت قانون پر عملدرآمد روکا جائے۔

مزید پڑھیں:  یمنی حوثیوں کے تل ابیب پر ڈرون حملے، متعدد زخمی