وفاق اور صوبے ترقیاتی منصوبوں پر 3792 ارب روپے خرچ کریں گے، رپورٹ

ویب ڈیسک: رواں مالی سال کے بجٹ میں وفاق اور صوبے مشترکہ طور پر 3792 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں خرچ کرینگے۔
اس حوالے سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے مقابلے میں مجموعی قومی ترقیاتی بجٹ میں 1012 ارب روپےکا اضافہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کیلئَے پی ایس ڈی پی 550 ارب اضافے کے ساتھ 1500 ارب روپے جبکہ چاروں صوبوں کا سالانہ ترقیاتی پلان 462 ارب روپے اضافے سے 2095 ارب روپے ہو گیا ہے۔
تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر سب سے زیادہ سندھ میں 764 ارب روپے خرچ کئے جائِیں گے جبکہ پنجاب نے 700 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مقرر کیا ہے۔
خیبرپختونخوا نے 351 ارب اور بلوچستان نے 281 ارب روپے ترقیاتی بجٹ کے لیے مختص کیے ہیں۔
رواں مالی سال کے اختتام تک ایف بی آر کو 160 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال متوقع ہے۔ نئے ریونیو اقدامات تاریخ میں پہلی مرتبہ لیے جائیں گے۔
اس لئے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، انکم ٹیکس،کیپیٹل ویلیو ٹیکس، سیلز ٹیکس، گڈز اور سیلز ٹیکس سروسز، ایف ای ڈی کیلئے نئے ٹیکسز عائد کرنے کی تجویز ہے۔

مزید پڑھیں:  برہان انٹرچینج ،ڈی چوک اور فیض آباد میں شیلنگ، متعدد کارکنان گرفتار