فرد جرم عائد

9مئی کیس: تیمور جھگڑا، کامران بنگش ،ارباب شیر علی اور آصف خان پر فرد جرم عائد

ویب ڈیسک: 9مئی کو تھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا ،کامران بنگش ،ایم این اے ارباب شیر علی اور آصف خان پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔
پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی سماعت کی ، پی ٹی آئی رہنمائوں سمیت 115 کارکنوں پر فرد جرم عائد کی گئی، سابق وزرا اور ممبران اسمبلی سمیت تمام ملزموں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ گواہان کو طلب کرلیا، سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی گئی۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزموں نے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کی تھی، ملزموں نے نجی اور سرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا تھا۔
پراسیکیوشن نے مزید بتایا کہ ملزموں کے خلاف تھانہ خان رازق شہید میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ 2، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس