گھریلو تنازعہ پر فائرنگ

پشاور:تہکال میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ ،2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ تہکال میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ سے 2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ تہکال کی حدود میں پیش آیا جہاں ملزم ظہور الرحمن ولد عثمان علی سکنہ تہکال نے ذاتی رنجش کی بنا پر اپنی طلاق یافتہ بیوی کے گھرکے گھر جا کر فائرنگ کردی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں مسلم خان ولد موسم خان، حسین ولد مسلم خان، مسماة(ح)دختر مسلم خان ، مسماة(ھ)دختر مسلم خان ، مسماة(ز)زوجہ مسلم خان ،مسماة (ن)دختر جمیل اورسہیل ولد موسم زخمی ہو گئے ۔
زخمیوں میں سہیل ،مسماة(ن)اور مسماة (ز)زوجہ مسلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی نعشوں کو پوسٹ مارٹم جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کردیا ۔
واقعے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کیلئے اس کے ٹھکانوں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ ملزم کو آج جرم 107میں چالان کرکے عدالت نے ریلیز کردیا ہے جبکہ ملزم کو مورخہ 13مارچ 2024 کو بجرم 15AA تھانہ تہکال میں چالان کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  امریکہ میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں، ہلاکتیں 223تک پہنچ گئیں