مردان، ٹی ایم اے ایمپلائر یونین کا احتجاج جاری، ٹی ایم او کو ہٹانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: ضلع مردان میں ٹی ایم اے ایمپلائز یونین کا مبینہ بدعنوانیوں کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ اس دوران ان کی جانب سے ٹی ایم او ہٹاؤ اور ٹی ایم اے بچاؤ کی نعرہ بازی کی گئی۔
صوبائی جنرل سیکرٹری ایمپلائز یونین سلمان ہوتی نے اس موقع پر بتایا کہ ٹی ایم اے کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے۔ جعلی بلوں کےذریعے ٹی ایم اے سے کروڑوں روپے نکالے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کی جانب سے عوام کو سروسز معطل کی گئی ہیں جس سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ٹی ایم اے ایمپلائز یونین کی جانب سے دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا کہ اگر یہی صورت حال رہی تو عید قرباں پر بھی سروسز بند رہیں گی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پاک فوج کے 6جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس