9 مئی توڑ پھوڑ کیس، سابق وزراء اور ممبران اسمبلی کا صحت جرم سے انکار

ویب ڈیسک: 9 مئی توڑ پھوڑ کیس کے حوالے سے انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزراء تیمور جھگڑا اور کامران بنگش، ایم این اے شیر علی ارباب اور آصف خان سمیت پی ٹی آئی رہنماوں سمیت 115 ورکرز پر فرد جرم عائد کر دیا گیا۔
اس حوالے سے سابق وزراء اور ممبران اسمبلی سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ گواہان طلب کر کے سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ 9 مئی کے حوالے سے جن پی ٹی آئی رہنماوں اور ورکرز پر فرد جرم عائد کی گئی، انہوں نے صحت جرم سے انکار کر دیا.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں