حکومت کی ساکھ نہ ہو تو لوگ ٹیکس نیٹ سے باہر رہنا پسند کرتے ہیں، تیمور جھگڑا

ویب ڈیسک: سابق صوبائی وزیرِ خزانہ تیمور جھگڑا نے بجٹ کے حوالے سے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وفاق کا کوئی پلان نہیں سب کچھ آئی ایم ایف کی طرف ہی سے آ رہا ہے۔
انہوں نے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئَے ان طبقوں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں جو ٹیکس نہیں دیتے۔
تیمور جھگڑا نے بتایا کہ موجودہ وفاقی حکومت کی جانب سے جو ڈھائی فیصد گروتھ دکھائی گئی ہے وہ زراعت کی وجہ سے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب کی بار زراعت نے بہتر کارکردگی دکھائی تاہم اس موقع پر بھی گندم اور چینی کے معاملہ پر حملہ کیا گیا۔
سابق وزیر نے کہا کہ بجٹ سے عوام کو کوئی توقع ہے نہ انہیں کچھ ملے گا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی باکسر محمد وسیم نے عالمی رینکنگ فائٹ میں فتح حاصل کرلی