قومی اسمبلی کے 23 اجلاسوں میں وزیراعظم کی صرف 2 میں شرکت

ویب ڈیسک: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے قومی اسمبلی کے 100 دنوں کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے 23 اجلاسوں میں وزیراعظم نے صرف 2 میں شرکت کی۔
فافن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے مجموعی طور پر 66 گھنٹے اور 33 منٹ پر محیط 23 اجلاس ہوئے۔ اس دوران قانون سازی کا عمل بھی سست روی کا شکار رہا۔
فافن رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کی آڑ میں گیلری تک شہریوں کی رسائی پر پابندیوں کے باعث کارکردگی متاثر رہیں۔

مزید پڑھیں:  غیرقانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائیگی:اسلام آباد ہائیکورٹ