اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کانئے الیکشن ٹریبونل پر حکم امتناع جاری

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے اسلام آباد کے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی پر حکم امتناع جاری کردیاگیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے نئے ٹریبونل کو کام کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف توہین آمیز الفاظ کے استعمال پر لیگی رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے 24 جون کوپیش ہونے کا حکم دیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ٹربیونل تبدیلی کی درخواست میں توہین آمیز زبان استعمال کی گئی۔
وکیل کے مطابق درخواست میں استعمال کی گئی زبان توہین آمیز اور اسکینڈلائز کرنے کے کوشش تھی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے ٹریبونل تبدیلی کی لیگی ایم این ایز کی درخواستیں منظور کی تھیں ۔

مزید پڑھیں:  بھارتی وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کرنے پاکستان آئینگے