وفاقی کابینہ میں توسیع

وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، پی پی کو ایک بار پھر شمولیت کی دعوت

ویب ڈیس: حکومت نے بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ایک بار پھرشمولیت کی دعوت دے دی ۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے اتحادی جماعتوں سے مزید وزرا کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایم کیو ایم پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی سے دو، دو وزرا کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن سے بھی مزید ارکان کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
حکومت نے ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دے دی، وفاقی کابینہ میں توسیع آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں دہشت گردی انتہا پر ،حکومت کو کوئی فکر نہیں: میاں افتخار