موبائل فونز پر یکساں ٹیکس

وفاقی بجٹ :موبائل فونز پر یکساں ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے مالی سال 25-2024کے وفاقی بجٹ میں موبائل فونز پر یکساں ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز دی ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق یکساں ٹیکس اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ سب کو یکساں مواقع میسر ہوں اور مارکیٹ فورسز موثر طریقے سے کام کر سکیں۔
حکومت نے موبائل فونز کو 18فیصد کی یکساں شرح پر ٹیکس کرنے کی تجویز دی ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق اگلے سال موبائل فون پر ڈیوٹی کی مد میں 24 ارب 81کروڑ روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق