سولر پینل

بجٹ میں سولر پینل کے خام مال پر ٹیکسوں اور ڈیوٹی میں رعایت

ویب ڈیسک: مالی سال 25-2024کے وفاقی بجٹ میں سولر پینل کے خام مال پر ٹیکسوں، درآمد اور ڈیوٹی میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سولر پینل کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینری، پلانٹ اور اس سے منسلک آلات اور سولر پینلز و انورٹرز اور بیٹریوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال کی درآمد پر ڈیوٹی و ٹیکسوں میں رعایت دینے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے سولر کی ملک کی مقامی ضرورت بھی پوری ہوسکے گی اور برآمد بھی کیا جاسکے گا۔
اقدام کا مقصد درآمد شدہ سولر پینلز پر انحصار کم کیا جاسکے اور قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت نے بھی امن و امان کے لئے فوج طلب کرلی