ہیلتھ انشورنس

وفاقی بجٹ میں صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان

ویب ڈیسک: حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کیلئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صحافی ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ،صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے صحافیوں کے کردار سے انکار نہیں کیاجاسکتا،ان کیلئے ہیلتھ انشورنس کی فراہمی تاریخی قدم ہے، پہلے مرحلے میں5ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائیگی۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مرحلے کے مکمل ہونے کے بعددوسرے مرحلے میں مزید 10ہزار صحافی اور میڈیا ورکرز سہولت سے مستفید ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج :خیبرپختونخوا سے بھی فوجی دستے اسلام آباد روانہ