آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس، عمران خان، شاہ محمودقریشی، شیخ رشید بری

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت شیخ رشید آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بھی بری ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید و دیگر کو آزادی مارچ توڑ پھوڑ سے متعلق مقدمے میں بری کر دیا۔
آزادی مارچ توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے حوالے سے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عمران نے سنایا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی قیادت پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی، آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس کے حوالے سے 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بورس جانسن نے نیتن یاہو پر جاسوسی کا الزام لگا دیا