پیپلز پارٹی غریب دشمن بجٹ سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رہی ہے

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے حالیہ وفاقی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ موجودہ بجٹ غریب دشمن بجٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس غریب دشمن بجٹ سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ عوام سب جانتے ہیں ، اس بجٹ سے آنے والی مہنگائی سے سب سے زیادہ غریب عوام متاثر ہونگے۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی بجٹ امیر سے امیر تر اور غریب سے غریب تر کے سوا کچھ نہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ قومی ادارے اونے پونے داموں بیچنا بجٹ کی زینت بنی جبکہ اس موقع پر بجٹ میں لیوی مزید بڑھائی گئی جس سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑہیں گی اور لامحالہ اس سے براہ راست مہنگائی میں اضافہ ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاوجہ پیپلز پارٹی وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی ہے، پیپلز پارٹی روٹھ کرغریب دشمن بجٹ سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ اس بدترین بجٹ کے ذمہ دار دونوں حکمران پارٹیاں ہیں۔ انہیں غریب عوام کی زندگی اجیرن بنانے کا جواب دینا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات،سرکاری ذرائع کی تردید