قصور سے کراچی جانیوالی ٹرین کار پر چڑھ دوڑی، ڈرائیور جاں بحق، 3 افراد زخمی

ویب ڈیسک: قصور سے کراچی جانے والی ٹرین راستے میں کار پر چڑھ دوڑی۔ اس المناک حادثے میں کار ڈرائیور جاں بحق جبکہ کار میں سوار دیگر تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ٹرین کی ٹکر سے موٹر کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ حادثہ کے بعد ریسکیو ٹیم نے گاڑی کاٹ کر زخمیوں کو نکالا۔
واقعے میں‌ڈرائیور جاں بحق جبکہ دیگر تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں‌تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں 26 سالہ شادی شدہ خاتون کی خودکشی، تحقیقات شروع