سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی نوٹ کی جا رہی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کی روزانہ کی رپورٹ کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کمی ہونے سے قیمت 2 لاکھ 40ہزار700 روپے ہو گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی دس گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کمی ہوئی ہے اس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار361 روپے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو واپس پشاور بھجوائے جانے کا امکان