وزیراعظم کا ٹاسک مینجمنٹ سسٹم کا روزانہ جائزہ لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ٹاسک مینجمنٹ سسٹم کے متعلق جائزہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور محکموں کے حوالے سے جاری ہدایات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ٹاسک مینجمنٹ سسٹم کا جائزہ روزانہ کی بنیاد پر لینے کا فیصلہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ تمام منصوبوں کی پیشرفت کی مسلسل نگرانی لازمی ہے کیونکہ یہ نگرانی ہی ان تمام منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کا پہلا قدم ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم نے تمام وفاقی وزارتوں کے سیکرٹریز اور محکموں کے سربراہان کو ٹاسک مینجمنٹ سسٹم خود استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:  مسلم لیگ ن کے رہنماء اختیار ولی کی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی دھمکی