پنجاب کے بجٹ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی علامتی شرکت

ویب ڈیسک: صوبہ پنجاب کے بجٹ اجلاس میں پیپلز پارٹی پارلیمانی پارٹی کے 2 ارکان نے بجٹ اجلاس میں پارٹی کی نمائندگی کی۔
ذرائع کے مطابق بجٹ پر مشاورت نہ کرنے پر پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
کاشتکاروں کے مسائل سمیت سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بھی ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی کسی تجویز پرعمل نہیں کیا۔
پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمانی پارٹی اپنی حکمت عملی طے کرکے پارٹی چیئرمین بلاول زرداری کو اعتماد میں لے گی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات،سرکای ذرائع کی تردید