موجودہ وفاقی بجٹ کو عوام کیلئے زہر قاتل سمجھتے ہیں، شبلی فراز

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ کو عوام کیلئے زہر قاتل سمجھتے ہیں۔ موجودہ بجٹ نے واضح کر دیا کہ پاکستان کے عوام ایک طرف اور اشرافیہ دوسری طرف کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقہ سمیت آئی ٹی کی ایکسپورٹ پر بھِی ٹیکس کا وار کیا گیا ہے۔ ایسے شعبوں پر ٹیکس لگایا گیا جس سے معیشت مزید پیچھے جائے گی۔
رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے کہا کہ بجٹ میں کوئی اکنامک وژن نظر نہیں آیا، 50 ہزار تنخواہ یا اس سے اوپر والوں کو بھی نشانے پر رکھ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  زمینی آپریشن : اسرائیل کا حزب اللہ کے 250جنگجومارنے کا دعویٰ