ایک دن ہم دنیا کی ٹاپ معیشتوں میں سے ہوں گے، عطا تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس مِں کہا کہ ایک دن ہم دنیا کی ٹاپ معیشتوں میں سے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے گزشتہ کچھ سال مشکل ضرور تھے لیکن ہم تمام چیلنجز کو شکست دے کر آگے آئے۔ ڈیفالٹ کے خطرے سے بھی نکل آئے۔ تمام اشاریے بتارہے ہیں کہ معیشت بہتری کی جانب جارہی ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں، پاکستان کی 68 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، بہتر مستقبل کیلئے 2لاکھ بچوں کو ہر سال آئی ٹی ٹریننگ دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  بورس جانسن نے نیتن یاہو پر جاسوسی کا الزام لگا دیا