بڑے جاگیرداروں کو ٹیکس نیٹ میں کیوں نہیں لایا جاتا؟ حافظ نعیم الرحمان

ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکس لگانے پر کہا کہ بجٹ میں ایک بار پھر تنخواہ دار طبقے پر بوجھ ڈالا گیا ہے۔ آخر بڑے جاگیرداروں کو ٹیکس نیٹ میں کیوں نہیں لایا جاتا؟
انہوں نے کہا کہ مڈل کلاس کی کمر توڑو اور اشرافیہ کو بچاؤ!، بدقسمتی سے ہر حکمران جماعت کی یہی پالیسی رہی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی ایما پر بجٹ تیار کیا گیا ایسے میں قومی مفادات یکسر نظر انداز کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسا اس لئے بھی ہوا کہ میز کے دونوں اطراف سامراج کے نمائندے بیٹھے ہوتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئی ایم ایف سے لئے گئے 23 پروگراموں سے معیشت بہتر نہ ہوئی، 24 ویں سے آژار دکھائی نہیں دے رہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ ملازمین، مزدوروں اور محروم طبقات کیلئے کوئی خوشخبری نہیں۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں گیس کی دریافت،فنڈزکی منصفانہ تقسیم کیلئےصوبائی کمیشن قائم