الخدمت فاونڈیشن کا جی ٹی روڈ پر واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

ویب ڈیسک: صوباٸی امیر جماعت اسلامی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے الخدمت فاونڈیشن کے جی ٹی روڈ پر واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔
ذرائع کے مطابق 20لاکھ روپے کی لاگت سے چمکنی اور سردارگڑھی بی آر ٹی سٹیشنوں کے سنگم پر واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا گیا ہے۔
ڈبلیو ایچ اومعیار کے مطابق بناٸے گٸے آراو فلٹریشن پلانٹ سے شہریوں کو فی گھنٹہ ایک ہزار لیٹر صاف پانی میسرہوگا۔
ذرائع کے مطابق اس وقت صوبہ بھر میں الخدمت فاونڈیشن کے تحت 10 آر او پلانٹس فعال جبکہ مذید دو کا افتتاح جلد ہونے جا رہا ہے۔
الخدمت فاونڈیشن نے صرف خیبرپختونخواکی حد تک گزشتہ ایک سال کے دوران 137.1ملین روپے کی لاگت سے پینے کے صاف پانی کے چھوٹے بڑے853منصوبے مکمل کٸے ہیں۔

مزید پڑھیں:  حسن نصراللہ کی خفیہ مقام پر امانتاً تدفین، حزب اللہ نے تردید کردی