تھانہ گلبرگ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار زخمی

ویب ڈیسک: پشاور کے تھانہ گلبرگ کی حدود لیاقت بازار ٹیوب ویل چوک میں نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل پر سوار ناصر اور حاجی سلیم پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے دونوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے جو ہسپتال منتقل کرتے وقت جان بحق ہوگئے۔ اس دوران ناصر کا چھوٹا بیٹا عمر معجزانہ طور پر بچ گیا۔
ڈی ایس پی کینٹ سرکل امجد خان، ایس ایچ او تھانہ گلبرگ اور دیگر تفتیشی افسران اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھت کر لیے۔
مقتول ناصر کے بیٹے عمر کے مطابق ایک ہفتہ قبل اس کے والد اور چچا کا گلوزیی میں جھگڑا ہوا تھا۔
ڈی ایس پی کینٹ سرکل امجد خان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ مبینہ طور پر یہ اسی تنازعہ کا شاخسانہ ہو لیکن اس بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ مقتولین کے ورثا کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے جامع تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
یاد رہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار جاں‌بحق ہو گئے.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ ،رینجرز طلب