غزہ بچاؤ دھرنا

اسلام آباد میں 41سے جاری غزہ بچاؤ دھرنا ختم کردیا گیا

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی بربریت اور مظالم کے خلاف اسلام آباد میں41روزسے جاری غزہ بچاؤ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جماعت اسلامی کے سینئررہنما مشتاق احمد خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے اختتام پر مشتاق احمد کی طرف سے غزہ بچاؤ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
محسن نقوی نے مشتاق احمد سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی اور کہا کہ فلسطین کے حوالے سے جو جذبات آپ کے ہیں وہی ہر پاکستانی کے ہیں، ہمیں آپ کے مطالبے پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دھرنے کے دوران ناخوشگوار واقعے میں جو افراد جاں بحق ہوئے ہیں، انہیں ضرور انصاف ملے گا۔
اس موقع پر سابق سینیٹر مشتاق احمد بولے کہ محسن نقوی سے مذاکرات کے دوران 6 نکاتی مطالبات پر اتفاق ہوا ہے۔
وفاقی حکومت اسماعیل ہنیہ کو خط لکھ کر 40ہزار فلسطینیوں کی شہادت پر پاکستان کی طرف سے تعزیت کرے گی اور اس میں اخلاقی حمایت کی بات بھی کی جائے گی۔
مشتاق احمد خان نے بتایا کہ اس کے علاوہ اسلامی جمعیت طلبا کے کارکنوں پر مہم کے دوران جو ایف آئی آرز ہوئی ہیں وہ ختم کرنے بھی اتفاق ہوا ہے ساتھ ہی ہمارے شہدا کو انصاف اور اہلخانہ کو معاوضہ دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو پھر تمام آپشن کھلے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا قافلہ پتھر گڑھ پہنچ گیا،شیلنگ سےکئی کارکن زخمی