sherif 750x430 1

قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے نیب کی 1 گھنٹہ تحقیقات

لاہور: قائد حزب اختلاف شہبازشریف منی لانڈرنگ کیس میں‌ آج نیب میں‌ پیش ہوئے جہاں‌ ان سے ایک گھنٹہ تک تحقیقات کی گئیں، صدر مسلم لیگ ن سے 37 سوالات کئے گئے جن میں سے وہ صرف 4 کے جواب دے سکے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم میں مولانا کو آن بورڈ لینا چاہیے، رانا ثناء اللہ

شہباز شریف ایک گھنٹہ تک نیب ٹیم کے سامنے موجود رہے،نیب ٹیم نے شہبازشریف کیلئے 37 سوالات تیار کر رکھے تھے جن میں سے اپوزیشن لیڈر صرف 4 کے جوابات دے سکے۔

نیب ٹیم کی جانب سے کہا گیا کہ آپ کے خلاف 7 ارب روپے کا ریفرنس تیار ہے، کوئی جواب ہے تو بتا دیں، جس پر شہباز شریف نے صرف اتنا کہا کہ میں نے ایک روپیہ تنخواہ نہیں لی۔

مزید پڑھیں:  درباری وزراء کے چیلنج کے باوجود قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے