ویب ڈیسک ضلع ٹانک میں خطرناک حادثہ کے دوران موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹانک کے علاقہ منزئی کے قریب کار اور موٹرسائیکل میں خطرناک تصادم ہوا۔
اس تصادم میں موٹرسائیکل سوار جاں بجق ہو گیا جبکہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
مقامی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث ہوا۔ اس دوران گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو گئِی۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ کار جنوبی وزیرستان سے ٹانک آ رہی تھی جبکہ موٹرسائیکل سوار نوجوان ٹانک سے جنوبی وزیرستان جا رہا تھا۔
Load/Hide Comments