پولیس اہلکار قتل

پشاور :تھانہ شاہ پور کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ پولیس اہلکار قتل

ویب ڈیسک: پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کوقتل کردیا ۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق پخہ غلام پخہ پل کا رہائشی کانسٹیبل احتشام درانی اپنے دوست عمیر کے ہمراہ رات 11بجے اکبر پورہ اپنے کزن کے ہاں گیا تھا ۔
واپسی پر رات تین بجے اپنے گھر کے قریب واقعہ پخہ پل میں احتشام کو مبینہ طورپر پیچھے سے گولی لگی ۔
ایس پی رورل ڈویژن انعام جان کے مطابق کانسٹیبل احتشام تھانہ مچنی گیٹ میں تعینات تھے جو کچھ عرصہ سے غیر حاضر تھے عمیر سے پوچھ گچھ جاری ہے اصل حقائق جلد سامنے آجائیں گے ۔
پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مقتول کو گولی اس کے اپنے دوست نے ماری ہے ۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر 100 افراد جاں بحق