محرم کا چاند

محرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک: محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔
وفاقی وزرات مذہبی امور کے نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام 1446ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 6جولائی کو ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کوئٹہ میں ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کرینگے۔
اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کوئٹہ کے اراکین شرکت کریں گے ۔
دیگر صوبوں کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہونگے۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر 100 افراد جاں بحق