چودھری شجاعت حسین

چودھری شجاعت حسین نے عزم استحکام آپریشن کی حمایت کردی

ویب ڈیسک: صدر پاکستان مسلم لیگ چودھری شجاعت حسین آپریشن عزم استحکام کی حمایت کرتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس میں بھر پور شرکت کا اعلان کیا ہے ۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے مکمل پاک کرنے کے لئے عزم استحکام آپریشن ناگزیر ہے، پاکستان مسلم لیگ عزم استحکام آپریشن کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ قیام امن کیلئے پاکستان اور افغانستان کو روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے جس سے مل کر نمٹنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اجتماعی کاوشوں سے جیتی جاسکتی ہے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ قیام امن کی کاوشوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:  راستے بند کرنا حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، مشتاق احمد خان